رحیم یار خان، پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک، 30 سنگین مقدمات کا ریکارڈ

پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا

اتوار 27 اپریل 2025 11:20

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)رحیم یار خان کے تھانہ تبسم شہید کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ترجمان پولیس رحیم یار خان کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نادر گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی سمیت 30 سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل، 44 بور ناجائز گن، اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔پولیس نے اس مقابلے کے دوران ہونے والی کارروائی کو بروقت اور مو?ثر قرار دیا، جس کی بدولت ایک اور خطرناک مجرم کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا۔ڈی پی او رحیم یار خان، عرفان علی سموں نے پولیس کی ٹیم کی اس کامیاب کارروائی پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی۔