سانگلہ ہل‘ موٹر وے ایم 4 پر گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق

2افراد زخمی ہوئے،ہسپتال منتقل،جاں بحق خاتون کی شناخت 70سالہ ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی

اتوار 27 اپریل 2025 11:20

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)سانگلہ ہل میں موٹر وے ایم 4 پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں 51 سالہ علی حسن اور 50 سالہ صدف کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا ہے۔حکام نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 70سالہ ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :