Live Updates

بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان نے بروقت ،مناسب رد عمل دیا ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

واقعہ کے فوری بعد سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے ‘ صدر اشرف بھٹی

اتوار 27 اپریل 2025 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان نے بروقت اور مناسب رد عمل دیا ہے جس پر قومی سلامتی کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے واقعہ کے فوری بعد بغیر کسی تحقیقات کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دینے کا اعلان اس کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ بھارت کسی بھول کا شکار نہ رہے، پاکستانی افواج اور قوم اپنے ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔ بھارت نے ہمیشہ اشتعال پر مبنی اقدامات کے ذریعے خطے کا امن دائو پر لگانے کی کوشش کی ہے ۔بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزامات پر بھارت کو ساری دنیا میں سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کی پشت پر ہیں اس لئے بھارت غلطی سے بھی کسی مس ایڈ ونچر کا خیال اپنے دل میں نہ لائے ۔ نریندر مودی اپنی سیاست کو بچائے کے لئے خطے کا امن دائو پر نہ لگائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات