Live Updates

مودی اور بی جے پی کی قبر کشمیر میں کھودی جائے گی، سردار عامر الطاف خان

مودی سرکار کے ظلم و جبر کی سیاست اب دم توڑنے والی ہے اور جلد بھارت کو گھٹنے ٹیک کر مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا

اتوار 27 اپریل 2025 14:30

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)وزیر حکومت ٹیوٹا اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا ہر نوجوان وطن عزیز کا بلا معاوضہ سپاہی ہے اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی دراندازی کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب کی بار بھارت کو چائے نہیں پلائی جائے گی بلکہ مودی اور بی جے پی کی باقیات کو نیلم جہلم کے پانیوں میں بہا دیا جائے گا۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف اور ہماری مسلح افواج نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان اور کشمیر ہماری لائف لائن ہیں۔ہمارے ملک پر حملے کا مطلب خود بھارت کی تباہی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بے مثال جذبہ موجود ہے ہر نوجوان اپنے وطن کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہے ہم نے یہ ملک اپنے آبا و اجداد کی بے شمار قربانیوں سے حاصل کیا ہے، اور اب اس کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہابھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گاسردار عامر الطاف نے کہا کہ بھارت کا ہر مکروہ ہتھکنڈہ، ہر فالس فلیگ آپریشن اور ہر جھوٹا بیانیہ اب بے نقاب ہو چکا ہے بھارت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے ہیں لیکن کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ اب کشمیری عوام بیدار ہو چکی ہے اور آزادی کی صبح قریب ہے مودی سرکار کو عبرتناک انجام کا سامنا کرنا ہوگاسردار عامر الطاف نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی انتہا پسندی اب خود بھارت کے لیے ناسور بن چکی ہے کشمیر میں بھارتی فوجی قبضہ اب زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے ظلم و جبر کی سیاست اب دم توڑنے والی ہے اور جلد بھارت کو گھٹنے ٹیک کر مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے آج پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے وطن کی سلامتی، خودمختاری اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہر پاکستانی یک جان اور یک زبان ہے دشمن ہماری قومی یکجہتی کو دیکھ کر خوفزدہ ہو چکا ہے جب تک جسم میں خون کا آخری قطرہ باقی ہے ہم اپنے وطن کا دفاع کرتے رہیں گی-
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات