Live Updates

بھارت پہلگام واقعہ سے پہلے بھی پاکستان پر متعدد بار جھوٹے الزام لگا چکا ہے،بشیر اللہ انقلابی

پاکستان کی سیکیورٹی کونسل اور سلامتی کونسل نے جرات مندانہ اور دانشمدانہ فیصلے کیے ہیں جو قابل قدر اور قابل تحسین ہیں

اتوار 27 اپریل 2025 14:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک خود ساختہ حملہ کیا ہے جس میں انکے سیاح مارے گے اور بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگایا ۔یہ پہلا واقعہ نہیں کہ بھارت ایسا کیا بلکہ بھارت اس سے پہلے بھی پاکستان پر متعدد بار جھوٹے الزام لگا چکا ہے لیکن بھارت کبھی ثابت نہیں کر سکا ۔

چاہیے ممبئی اٹیک ہو چاہیے پہلوامہ ہو ،چاہے پٹھان کو ٹ ہو بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر الزام تراشی کی لیکن آج تک کبھی ثبوت پیش نہیں کیے ۔ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے صدر بشیر اللہ انقلابی ،بشرا بخاری ،تابندہ منیر ،ساحل خان ،قاضی تنویر ودیگر نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے اٹیکس بھی سامنے آئے ہیں جن میں بھارت کے اپنا ہاتھ ملوث ہونے کے ٹھوس شوائد دملے ہیں ،اب اس دفعہ بھی بھارت نے پہلگام کے ایک ایسے علاقے میں جہان یہ ان کے پہلے سیکرٹری یونٹس موجود تھیں ۔

آناً فاناً ان چیک پوسٹوں کو ختم کیا گیا اور اسکے بعد یہ واقعہ پیش آیا ۔اس واقعہ کے پیچھے بھی بھارت کا خود ساختہ آپریشن ہے ۔اس واقعہ کی آڑ میں بھارت یہ چاہتا ہے کہ وہ کشمیریوں کی نشل کشی کا سلسلہ تیز کر ئے ۔جو اس نے ایک عرصے سے جاری رکھا ہوا ہے ۔بھارت پاکستان پہ کسی حملے یا لمٹیڈجنگ کی کوشش کررہا ہے ۔ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

بھارت نے اندر واٹر تھری ،سند ھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا یکطرفہ اعلان کیا جو قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے ممکنہ جاریت کے نتیجے میں پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔پاکستان کے حق میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارتی جاریت کو ناکام بنانے بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔پاکستان کی سیکیورٹی کونسل اور سلامتی کونسل نے جرات مندانہ اور دانشمدانہ فیصلے کیے ہیں جو قابل قدر اور قابل تحسین ہیں۔

پاکستانی قیادت نے جرات مندانہ فیصلے کیے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پانی روکنے کی کسی بھارتی کارروائی کو جنگی اقدام سمجھا جانے کافیصلہ لائق تحسین ہے ہندوستان نے ہمیشہ شملہ معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ انڈس واٹر سسٹم ٹریٹی کی غیر قانونی منسوخی سمیت پاکستان مخالف بھارتی اقدامات نے علاقے میں ٹینشن بڑھا دی ہے جبکہ پاکستانی اقدامات جوابی کارروائی ہیں۔

بھارت بامعنی مذاکرات جاری رکھتا تو بہت سے متنازعہ مسائل حل ہو سکتے تھے،۔سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، معاہدے میں لکھا ہے کہ اسے ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہو گا، پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے،۔ بھارت صرف الزامات لگا رہا ہے، بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے توپیش کرے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام متنازعہ مسائل کو نتیجہ خیز ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔آرمی چیف کے بیان سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں کشمیری بائے چوائس پاکستانی ہیں۔کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ہمارا فخر ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات