
شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق کی برسی اتوار کو منائی گئی
اتوار 27 اپریل 2025 14:50
(جاری ہے)
مسلم لیگ کے باقاعدہ قیام سے پیشتر اس کے لیے آئین اور منشور کی تیاری کے لیے جو چار رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی اے کے فضل الحق اس کمیٹی میں بھی شامل تھے۔
1907ء میں فضل الحق ڈھاکہ میں ڈپٹی مجسٹریٹ مقرر ہوئے۔ اس عہدے پر وہ جمال پور میں بھی تعینات رہے۔ اس کے بعد 1911ء میں مداری پور میں انہیں اسسٹنٹ رجسٹرار بنایا گیا لیکن یہاں ہندوؤں کے دباؤ اور بعض دیگر وجوہ کی بنا پر انہیں مستعفی ہونا پڑا۔ اس کے بعددوبارہ وکالت شروع کردی، ساتھ ہی سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا شروع کردیا۔اے کے فضل حق1912 ء میں بنگال لیجیسلیٹو کونسل کے رکن منتخب ہوئے، ، 1913ء میں صوبائی مسلم لیگ بنگال کے سیکرٹری مقرر ہوئے،1914ء میں بنگال پریذیڈنسی مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کی، 1916ء تک وہ بنگال کے مسلمانوں کی بھرپور نمائندگی کرتے رہے اور 1916ء میں مولوی فضل الحق آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے۔ اس سے پیشتر وہ 1914ء سے 1916ء تک بنگال مسلم لیگ کے صدر بھی رہے تھے۔ مسلمانوں میں بہترین تعلیم و تربیت کو فروغ دینے کی غرض سے مولوی فضل الحق نے 1912ء میں سنٹرل نیشنل محمڈن ایجوکیشنل ایسوسی ایشن بھی قائم کی اور ایسوسی ایشن کے صدر اور سرپرست تھے۔ تحریک خلافت کا آغاز ہوا تو اس میں بھرپور حصہ لیا۔ 1920ء میں دہلی میں آل انڈیا خلافت کانفرنس کی صدارت کی۔ 1924ء میں بنگال کے وزیر تعلیم مقرر ہوئے۔ اس حیثیت سے انہوں نے بنگالی مسلمانوں کو بہت زیادہ فوائد سے ہمکنار کیا۔ مولوی فضل الحق نے 1930ء سے 1933ء تک لندن میں منعقد ہونے والی تینوں گول میز کانفرنسوں میں بھی شرکت کی۔ 1935ء میں وہ انڈین لیجیسلیٹو اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اسی سال کلکتہ کارپوریشن کے میئر بھی چنے گئے۔ وہ کلکتہ کے پہلے مسلمان میئر تھے۔ 1937ء میں فضل الحق بنگال کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ 1940ء میں لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ نے قرار داد لاہور منظور کی۔ اس قرار داد کو پیش کرنے کا اعزاز مولوی فضل الحق کو حاصل ہوا۔ ان کا یہ کردار ناقابل فراموش ہے۔ آپ کا انتقال27اپریل 1962ء کو ہوا۔ شیر بنگال اے کے فضل حق کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھر پور انداز مین خراج تحسین پیش کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ،عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
-
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.