سول لائنز پولیس کی کارروائی، 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

اتوار 27 اپریل 2025 16:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) سول لائنز پولیس نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شان اور نوئیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پانچ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثے چھیننے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ مزید وارداتوں کے انکشافات بھی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :