Live Updates

بھمبر،بھارتی دہشتگردی کے خلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے

ْمقبوضہ وادی میں دہشتگردی،آبی جارحیت اورسندھ طاس معائدے کی خلاف ورزی پر نامنظور کے نعرے

اتوار 27 اپریل 2025 16:25

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)بھارتی دہشت گردی کے خلاف بھمبر کی عوام سڑکوں پرنکل آئے اوربھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں دہشت گردی،آبی جارحیت اورسندھ طاس معائدے کی خلاف ورزی پر نامنظور کے نعرے لگائے۔لوگوں نے بینرز اٹھا کر تاریخی مقام سماہنی چوک پر احتجاج کیاگیا،یہ وہی چوک ہے جب سال 2019 میںبھارتی دہشتگرد پائلٹ کو پکڑنے کے بعد تاریخی مقام سماہنی چوک پر چائے پلائی گئی تھی۔

مظاہرین نے کہاکہ اگر بھارت باز نہ آیا تو اب چائے بھی نہیں ملے گی۔مظاہرین نے بھارت کووارننگ دی اوربھارتی دہشت گردی نامنظورکے نعرے لگائے ۔ شرکاء نے کہاکہ بھارت پہلگام واقع میں خود ملوث ہے،بھارت لاکھوں کشمیریوں پرظلم کررہاہے۔ احتجاجی مظاہرین نے کہاکہ ہم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی و کشمیری پرچم اٹھائے مظاہرین نے عالمی بررادری سے بھارتی جارحیت پرنوٹس کامطالبہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی دہشت گردوزیراعظم سن لے کہ پاکستانی قوم متحد ہے،مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔شرکاء نے کہاکہ وفاقی حکومت پاکستان،آرمی چیف،وزیراعظم آزادکشمیر کے موقف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،قومی قیادت ہندوستان کے خلاف قدم بڑھائے،پوری قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات