Live Updates

نوشہرہ ورکاں میں بھی غزہ کے مسلمانوں سے تحصیل بار کی طرف سےاظہار یکجہتی اور ریلی کا اہتمام کیا گیا

اتوار 27 اپریل 2025 16:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح نوشہرہ ورکاں میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم اور جارحیت کے خلاف تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں سراپا احتجاج ،نوشہرہ ورکاں میں وکلاء کمیونٹی نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے اس کے ساتھ ساتھ ریلی کے شرکاء اسرائیل امریکہ گٹھ نامنظور اسرائیل مردہ باد کے نعرے بلند کر رہے تھے ریلی فوارہ چوک سے شروع کر کر کچہری گیٹ پہ ختم ہو گئی شرکاء اقوام عالم سے فلسطین پر ظلم وستم فوری بند کروانے کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات