کینیڈا،اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے ہجوم کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک

اتوار 27 اپریل 2025 16:30

رینکوور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وینکوور پولیس نے بتایا کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

یہ تہوار 16 ویں صدی کے فلپائنی نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس سال کینیڈا کے انتخابات سے پہلے اختتام منعقد کیا گیا۔میئر کین سم نے لکھا کہ ہماری ہمدردیاں اس انتہائی مشکل وقت میں تمام متاثرہ افراد اور وینکوور کی فلپائنی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کی صبح 8 بجے شہر کے فریزر محلے میں پیش آیا۔کینیڈین نشریاتی ادارے سی بی سی کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر میں جائے وقوعہ پر ہنگامی عملے کے ساتھ ساتھ بلاک پارٹی میں بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

فیسٹیول کی سیکیورٹی گارڈ جین ادابا کاسٹانیٹو نے مقامی نیوز سائٹ وینکوور از اوسم کو بتایا کہ انہوں نے ہر جگہ لاشیں دیکھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ نہیں جانتے کہ کس کی مدد کرنی ہے، یہاں یا وہاں. یہ بہت حیران کن ہے۔برٹش کولمبیا کے وزیر اعظم ڈیوڈ ایبی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اس خبر سے صدمے میں مبتلا اور دل برداشتہ ہیں۔ تقریب میں پریڈ، فلم کی اسکریننگ، رقص اور کنسرٹ پیش کیا گیا۔بائیں بازو کی نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے بتایا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرین اور ان کے اہل خانہ اور وینکوور کی فلپائنی برادری کے ساتھ ہیں۔