Live Updates

پاک فوج انڈیا کو ایساجواب دے گی اس کی نسلیں بھی یادرکھیں گی،جمیل ضیا

پہلگام حملہ خود مودی نے کرایاتاکہ الزام پاکستان پرلگایاجاسکے،پاک فوج نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیاہے۔چیئرمین اورنگی ٹائون

اتوار 27 اپریل 2025 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری و ٹاون چیئرمین اورنگی حاجی جمیل ضیانے کہاہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کا ہرممکن دفاع کرنا جانتے ہیں۔ثابت ہوگیاہے کہ پہلگام حملہ خود مودی نے کرایاتاکہ الزام پاکستان پرلگایاجاسکے۔پاک فوج انڈیا کو ایساجواب دے گی اس کی نسلیں بھی یادرکھینگی۔

پاک فوج نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا۔شاید ہی کوئی دن ہو جو پاک فوج کی قربانیوں سے خالی جاتاہو۔پاک فوج اس قسم کے لاحق کسی بھی خطرے کا سخت جوابی اقدامات سے مقابلہ کرناجانتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹاؤن آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کا کہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاک فوج نہ ہوتی تو ملک پاکستان کی حالت عراق شام لبنان لیبیا اور برما سے بھی بری ہوجاتی۔

پیپلزپارٹی اچھی طرح جانتی ہے ملکی سلامتی اور ترقی سرحدوں سے منسوب ہے۔ہماری عزت وقار اور عظمت پاکستان کے دم سے ہے ہم پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں بھی نکال دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کاہر ایک جیالا ملکی سرحدوں کی محافظ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔پیپلزپارٹی نے ہر محاز پر اداروں کا ساتھ دیاہے اور ہمیشہ دیتی رہے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات