موٹروے ایم4نزد سانگلہ ہل انٹرچینج تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثہ میں خاتون جاں بحق جبکہ2افراد زخمی

اتوار 27 اپریل 2025 17:05

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)سانگلہ ہل موٹروے ایم4 نزد سانگلہ ہل انٹرچینج تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا،حادثہ میں خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں میں 51 سالہ علی حسن اور 50 سالہ صدف کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی موٹروے پولیس کے حوالے کر دی ،حادثہ میں جاں بحق خاتون کی شناخت 70 سالہ ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی۔