صوبائی وزیر فضل حکیم خان کا اپنے حجرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

اتوار 27 اپریل 2025 17:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے اپنے حجرہ مکان باغ سوات میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل براہ راست سننا، ان کے فوری حل کو یقینی بنانا اور حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنا تھا۔ فضل حکیم خان نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے حکام کو احکامات جاری کیے۔

متعدد شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے شہریوں کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ بعض معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات دی گئیں۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کو حکمرانی میں شراکت دار بنانا ہے تاکہ ایک شفاف، جوابدہ اور عوام دوست نظام قائم ہو۔

(جاری ہے)

عوامی مسائل کا بروقت اور منصفانہ حل ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام سے براہ راست رشتہ ہمارے عزم اور وژن کی بنیاد ہے ، ہماری ترجیح ہمیشہ عوامی مسائل کا فوری ادراک اور ان کے حل میں شفافیت رہی ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی، انصاف اور خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب عوام کی آواز براہ راست سنی جائے اور ان کی توقعات کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ عوامی اعتماد ہی اصل سرمایہ ہے اور اس سرمائے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :