فیروز والا ،شرقپور میںسالوں پرانی50ہزار ٹن کے قریب کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھا دیا گیا

کڑی مانیٹرنگ کی وجہ سے صفائی کا کنٹریکٹ حاصل کرنے کی والی فرم کو مارچ ،اپریل میں 1کروڑ 60لاکھ کا جرمانہ عوام کا ’’ ستھرا پنجاب ‘‘کے تحت صفائی کے مثالی انتظامات پر وزیراعلی مریم نواز ، وفاقی وزیر رانا تنویر ،پیر اشرف رسول سے اظہار تشکر

اتوار 27 اپریل 2025 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ’’ ستھر اپنجاب ‘‘ منصوبے کے تحت فیروز والا اور شرقپور کی رہائشی آبادیوں اور کھلے مقامات سے سالوں پرانی50ہزار ٹن کے قریب کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھا دیا گیا ،کڑی مانیٹرنگ اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے جدید نظام کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران کی جانب سے صفائی کا کنٹریکٹ حاصل کرنے کی والی فرم کو مارچ ،اپریل میں 1کروڑ 60لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیروزوالا اور شرقپور کے رہائشیوں نے ’’ ستھرا پنجاب ‘‘کے تحت دہائیوں بعد صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، وفاقی وزیر رانا تنویر اور پیر اشرف رسول سے بھرپور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے ’’ستھرا پنجاب ‘‘ منصوبے کی کامیاب ایگزیکیوشن کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیروزوالا اور شرقپور میں متعلقہ افسران دن رات کوشاں ہیں ،ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ دیہاتوں اور شہروں میں صفائی کایکساں نظام نافذ ہوگا اور اس کی آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کڑی نگرانی بھی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران کے مطابق پراجیکٹ کی زیرو ویسٹ ایکٹویٹی کے تحت شرقپور اور فیروزوالا میں 50ہزار ٹن کے قریب سالوں پرانے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کا صفایا کیا گیا،شرقپور اور فیروزوالا میں گھروں سے کوڑا جمع کرنے کا پلان باقاعدہ طور پر نافذ ہوچکا ہے اورروزانہ کی بنیاد پر سینٹری ورکرز شہری اور دیہی علاقوں کی صفائی کر رہے ہیں جبکہ گھروں سے کوڑا جمع کر کے ماحول دوست ڈمپنگ پوائنٹس پرڈمپ کیا جاتا ہے،صفائی کے ساتھ ساتھ خصوصی تہواروں کے موقع پر اور جمعہ کے روز مذہبی مقامات کی دھلائی اور صفائی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔

عوام نے وزیر اعلی کے ستھرا پنجاب وژن کی تکمیل پر رانا تنویر حسین، پیر اشرف رسول، ایل ڈبلیو ایم سی اور تحصیل ایڈمنسٹریشن سے بھرپور اظہار تشکر کیا ہے ۔