Live Updates

آتشزدگی سے گندم کے متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کی جائے ‘ کسان بورڈ پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں کی مدد کریں، کسان کی مدد نہ کی گئی تو وہ کبھی نہیں اٹھ سکے گا‘ نائب صدر نور الٰہی تتلہ

اتوار 27 اپریل 2025 18:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر چوہدری نور الٰہی تتلہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گندم کی تیار فصل آگ کی لپیٹ میں ہے لیکن کسانوں کی بڑھتی ہوئی پریشانیاں کاکوئی پرسان حال نہیں ،خدارا کسان کی مدد کیجئے اگر کسان بیٹھ گیا تو کوئی اٹھنے والا باقی نہیں رہے گا،اس وقت پورے پنجاب اور بالخصوص ضلع نارووال میں کسانوں کی پکی ہوئی سینکڑوں ایکڑ کھڑی فصل آگ کی لپیٹ میں ہے جو جل کر راکھ بن رہی ہے ، گزشتہ دنوں صرف ضلع نارووال میں ہی سینکڑوں ایکڑ گندم کی فصل جل کر راکھ بن گئی ،کسانوں کا تمام تر انحصار اسی گندم کی فصل کے اوپر تھا کہ ،گندم کی فصل پکے گی تو ہم اپنے اپنے کام کریں گے لیکن بد قسمتی سے کسانوں کی امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب ان کی فصل جل کر راکھ بن گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان کو گندم کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ،2000 سے 2200 روپے تک قیمت لگائی جارہی ہے ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے گزارش ہے کہ پنجاب کے کسان جو اس وقت پریشان ہیں جن کی فصلیں جل گئی ہیں خدارا ان کی مدد کریں ،اگر اس وقت ان کی مدد نہ کی گئی تو وہ کبھی نہیں اٹھ سکے گا ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات