Live Updates

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی بھرپور تائید کرتے ہیں،جمشیداخترشیخ

سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طورپر سبوتاژ کرنیکی کوششیں تشویشناک ہیں،لیگی رہنما

اتوار 27 اپریل 2025 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)مسلم لیگی رہنما جمشیداخترشیخ نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طورپر سبوتاژ کرنے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں، یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر بھارت کی بدقیمتی ہمیشہ سے وااضح ہے ،قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی بھرپورتائید کرتے ہیں، ہم اپنی پاک فواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم پاک افواج کے ہمقدم ہیں ،بھارتی کارروائی کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے ،بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اس کا مقصد بھارتی حکومت کا کشمیری عوام پر بڑھتے ہوئے مظالم سے توجہ ہٹانا بھی ہے ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، بھارت کی یہ غیر ذمہ دارانہ روش اعلاقائی امن کے لئے خطرہ ہے، ہم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں جو ماضی میں بھی دشمن کو ناکوں چنے چبوا چکی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما جمشیداخترشیخ نے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی قوت اور امن پسند ملک ہے اورپاکستانی افواج جذبہ ایمانی، پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ترین ہتھیار وں سے لیس ہے ،بھارت نے اگر جنگ مسلط کرنے یا پانی بند کرنے کی ناپاک جسارت کی تو پہلے بھی انہیں ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا گیااس بارپہلے سے کئی گنازیادہ قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا کہ دشمن کی نسلیں صدیوں تک لرزتی رہیں گی، پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے اور ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، دشمن کو ایسا زخم دیاجائے گا جو کہ نہ کبھی بھرے گااور نہ کبھی بھلایاجاسکے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات