Live Updates

آرمی چیف کا ویژن افواج کو مزید ناقابل تسخیر بنانے میں کردارادا کررہاہے،ملک سجاد

پوری قوم سیاسی ،علاقائی اور لسانی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،مسلم لیگی رہنما

اتوار 27 اپریل 2025 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنماو سابق یوسی چیئرمین ملک سجاد نے کہاہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مادر وطن کو کسی خطرے کا سامنا ہوا، ہماری بہادر افواج نے پیشہ وارانہ مہارت، بے مثال قربانی اور جذبہ حب الوطنی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف عاصم منیر کی زیر قیادت پاک فوج نہایت پیشہ وارانہ،مستعد اور ہر میدان میں مضبوط تر ہوچکی ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ویژن حب الوطنی اور بے مثال قیادت کا انداز افواج پاکستان کو مزیدناقابلقومی سلامتی کمیٹی تسخیر بنانے میں اہم کرداراداکررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی جہاں بھی ہوقابل مذمت ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے ،پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف طویل جدوجہد کی ہے اور اب تک دہشتگردوں کیخلاف نبردآزما ہے،محب وطن قوم امن کی بحالی کیلئے کوشاں ہے اور دہشتگردی کے قلع قمع کرنے کیلئے متحد ہو کر اپنی غیور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماملک سجاد نے مزید کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اورپرامن ملک ہے ، ہم خطے میں خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں مگر اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،پوری قوم سیاسی ،علاقائی اور لسانی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،آج کا پاکستان قومی یکجہتی ،ولولے اورعزم کی روشن تصویر ہے، ہم دنیا کو واضح پیغام دیناچاہتے ہیں کہ اگر دشمن نے ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو اسے ایساعبرتناک جواب دیاجائیگا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات