ی*جے یو آئی مر غزار کالو نی کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد

اسرائیل مردہ بادمظاہر ے میںعلاقہ کے علماء اکرام سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد نے شرکت کی

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

‘لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) مر غزار کالو نی کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مو لانا عبد الرحمن،قاری محمد شفیق المدنی،مو لانانظام الدین اشرفی،مو لانا حا فظ شیراحمد،مو لانا حبیب اللہ خان، مفتی عبد الودود ،قاری محمد ہارون،قاری محمد صادق،مو لانا شیر محمد،مو لانا زاہد مد ثرسمیت دیگر رہنمائوں اور علاقہ کے لو گو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہر ین نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ فلسطینیوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، بربادی اسرائیل کا مقدر بن چکی ہے۔ فلسطین کی عوام کو کہا کہ غزہ چھوڑ دو، مگر فلسطین کی غیور عوام نے کفر کی طاقتوں پر واضح کر دیا کہ جان تو جا سکتی ہے مگر غزہ کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ ہم فلسطین کی غیور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو ظلم و ستم کے باوجود ارض مقدس کی حفاظت کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ اسلامی ممالک غیرت کا مظاہرہ کریں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر فلسطین کی غیور عوام کا ساتھ دیں۔