زائد المیعاد لائسنسز پر ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشن کا معاملہ مزید گھمبیر‘قومی خزانے کو ماہانہ اربوں کے مزید نقصان کا احتمال

-غیرقانونی روش کی وجہ سے دیگر ٹیلی کام لائسنس ہولڈرز کا بھی فیس جمع نہ کرانے کا اعلان

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

B اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)زائد المیعاد لائسنسز پر ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشن کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا‘قومی خزانے کو ماہانہ اربوں روپے کے مزید نقصان کا احتمال بڑھ گیا،غیرقانونی روش کی وجہ سے دیگر ٹیلی کام لائسنس ہولڈرز نے بھی فیس جمع نہ کرانے کا اعلان کردیا۔ کمپنیوں کا موقف ہے کہ یہ بہت آسان ہے حل ہے کہ کوئی پیسہ بھی جمع نہ کروائیں اور آپریشن بھی جاری رکھیں، لائسنس فیس اور دیگر واجبات جمع کروانے والی کمپنیوں نے بھی قانونی سہارا ڈھونڈنا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق دیگر کمپنیوں نے بھی انتباہ دیا ہے کہ اگرلائسنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد بھی اسٹے لے کر کام جاری رکھا جا سکتا ہے تو ہم کیوں فیس جمع کروائیں،ہم بھی کمپنی لائسنس کی تجدید یا ضروری فیسیں کیوں جمع کروائیں، کمپنیوں کا موقف ہے کہ جب حکومت ان سے واجبات اور لائسنس فیس وصول نہیں کررہی تو ہم کیوں لاکھوں ڈالر فیس ادا کریں۔

(جاری ہے)

6ایل ڈی آئی کمپنیوں نیمدتِ میعاد ختم ہونے کے باوجود تجدید نہیں کروائی ‘ان کمپنیوں کے زمہ 80 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے۔

پی ٹی اے کا موقف ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے کاروائی نہیں کرسکتے، ہم کمپنیوں کے ساتھ میٹنگز کررہے ہیں اور حل نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق کارپوریٹ لائیر کا کہنا ہے کہ کمپنی کا لائسنس ہی ختم ہو چکا ہو اور اربوں روپے تجدید کی فیس بقایا ہوتو کمپنی حق کھو بیٹھتی ہے۔