پ*2018 سے اب تک وفاقی مالی معاونت سے 47 ڈیم منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

ئ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)ملک میں 2018 سے اب تک تعمیر شدہ اور مجوزہ نئے ڈیموں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ،وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت ڈیموں کی تعمیر کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔دستاویزات کے مطابق 2018 سے اب تک وفاقی مالی معاونت سے 47 ڈیم منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔مکمل شدہ وفاقی ڈیموں سے 3 لاکھ 7ہزار 940 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہوئی، مکمل شدہ وفاقی ڈیموں سے 2 لاکھ 96 ہزار 537 ایکڑ زمین کی آبپاشی ممکن ہوئی، دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومتوں نے 2018 سے اپنے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے تحت 80 ڈیم منصوبے مکمل کیے، مکمل شدہ صوبائی ڈیموں سے ایک لاکھ 22 ہزار 514 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش حاصل ہوئی، مکمل شدہ صوبائی ڈیموں سے 68 ہزار 16 ایکڑ زمین کی آبپاشی ممکن ہوئی، دستاویزات کے مطابق جاری مالی سال میں وفاقی حکومت 32 زیر تعمیر ڈیم منصوبوں کی سرپرستی کر رہی ہے، زیر تعمیر ڈیموں کی مجموعی تخمینہ لاگت 1,056.985 ارب روپے ہے، زیر تعمیر ڈیموں سے 84 لاکھ 29 ہزار 288 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش حاصل ہو گی، زیر تعمیر ڈیموں سے 4 لاکھ 36 ہزار 932ایکڑ نئی زمین زیر کاشت آئے گی، دستاویزات کے مطابق جاری مالی سال کے دوران صوبائی حکومتیں بھی 83.400 ارب روپے کی لاگت سے 79 ڈیم منصوبے مکمل کر رہی ہیں، ان منصوبوں سے کی تکمیل کے بعد مجموعی طور پر 3 لاکھ 47 ہزار 940 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔

(جاری ہے)

صوبائی منصوبوں کی تکمیل سے ایک لاکھ 9 ہزار 966 ایکڑ نئی زمین زیر کاشت آئے گی، منصوبہ بندی کے مراحل میں چنیوٹ ڈیم، مرنج ڈیم، ہنگول ڈیم، شیوق ڈیم، کرن تانگی ڈیم اور بھمبر ڈیم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :