شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 27 اپریل 2025 19:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نےشادی کے موقع پر اسلحہ کی نمائش کرنے اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سرگودھا پولیس اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لیے متحرک ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلہ میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن افضال احمد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کے موقع پر فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کامران شہزاد کو گرفتارکر لیا جس کے قبضہ سے رائفل 223 بور اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کے خلاف میرج ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔