
کراچی، نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، موبائل نذر آتش
مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا
اتوار 27 اپریل 2025 19:35
(جاری ہے)
پولیس ایکشن اوراحتجاجی مظاہرین کو حراست لیے جانے کے خلاف وکلا برادری اورقوم پرست جماعت کے کارکنان بڑی تعداد میں دوبارہ جمع ہو گئے، مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاج اورنعرے بازی شروع کردی گئی اور احتجاجی مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
اس دوران ایس ایس پی ملیرکاشف عباسی اور آر آرایف سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے واٹرکینن کا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کی تو مظاہرین کی جانب سے پولیس پر ڈنڈوں اور پتھرا سے حملہ کردیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑیں جاری ہیں اورعلاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے، احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پتھراو جبکہ احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا، مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس موبائل پربھی حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگادی۔مشتعل مظاہرین کی جانب سے واٹر کینن سمیت متعدد گاڑیوں پر پتھرائوبھی کیا گیا، احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں احتجاجی مظاہرین کی جانب سے احتجاجی کیمپ ہٹانے اوراحتجاجی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرنیاورایس ایس پی اورایس ایچ اوز کو ہٹانے مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ احتجاجی وکلا نے کہا کہ وکلا کوطاقت کے ذریعے ڈرانا چاہتے ہیں جو کبھی بھی نہیں ہونے دیاجائے گا، آخری اطلاعات تک احتجاجی مظاہرین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لنک روڈ پراحتجاجی دھرنا دے دیا گیا اور احتجاج جاری ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری دوسرے مقام پر موجود ہے۔مزید قومی خبریں
-
فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکر کلب کے بائیکرز کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان کو حل کرے، مشعال ملک
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
میئر کراچی نے کے ایم سی کی 32 چارجڈ پارکنگ سائٹس یکم جولائی سے مفت کرنے کا اعلان کردیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
-
جناح ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،خواجہ سلمان رفیق
-
صوبائی وز یر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا جڑانوالہ کا دورہ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکرکلب کے بائیکر ز کی میاں منیرہنس کی قیادت میں ملاقات
-
عزاداروں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے‘عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر وزیر بلدیات زیشان رفیق کا گوجرانوالہ کادورہ
-
جتنے بھی پیسے خرچ کر دیں سیلاب نہیں رک سکتے پاکستان میں ، فلڈز تو آئیں گے، آپ ان کی شدت کم کر سکتے ہیں، مفتاح اسماعیل
-
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی،اپوزیشن کے 26ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.