وزیراعلیٰ مریم نواز کی خیبرپختونخوا میں 15 خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو شاباش

اتوار 27 اپریل 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں 15 خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔