پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ

اتوار 27 اپریل 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) پنجاب پولیس کی جانب سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار 548 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مہم کے دوران 12 ہزار 759 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایاجا چکا ہے جبکہ211 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا اورسکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ انخلا ءکے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :