ڈیرہ غازیخان،انسدادپولیو مہم کے دوران مقررہ ہدف سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

اتوار 27 اپریل 2025 21:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ڈیرہ غازیخان میں قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ہدف سے 14025 زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔پانچ روزہ مہم کے دوران 9233خانہ بدوش بچوں کو کور کرتے ہوئے ہدف سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔اس حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں بتایاگیاکہ مہم کے دوران گھروں میں موجود نہ ہونے والے 96005 بچوں کو کیچ اپ ڈیز میں کورکیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مہم کے دوران بہترین خدمات انجام دینے والی ٹیموں او رافسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیگر سرکاری فرائض بھی نیک نیتی سے انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کامیابی سے 5 روز تک جاری رہنے والی قومی انسدادپولیو مہم کے ا ہداف، مسائل اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :