Live Updates

پاکستان تحریک انصاف شیرانی کے زیر اہتمام 29 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی سیکرٹریٹ میں کیک کاٹا گیا

اتوار 27 اپریل 2025 21:40

] شیرانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف شیرانی کے زیر اہتمام 29 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی سیکرٹریٹ میں کیک کاٹا گیا تقریب میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سنئیر نائب صدر سردار زادہ محمد صدیق شیرانی ضلعی صدر صدام حسین شیرانی جنرل سیکرٹری نصیب حریفال صوبائی ایگزیکٹیو ممبر آکو حریفال سابق صدر عبدلوہاب شیرانی سابقہ جنرل سیکرٹری حسن حریفال سینئر نائب صدر غلام جان حریفال اور ضلعی ممبران اسد شیرانی ملک یعقوب عبدالجبار قلم دین شیرانی ہاشم خان انفارمیشن سیکرٹری نور محمد و دیگر نے شرکت کی ضلع شیرانی میں 29 واں یوم تاسیس پر جوش انداز میں منایا گیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر نائب صدر محمد صدیق شیرانی ضلعی صدر صدام حسین شیرانی صوبائی ایگزیکٹیو ممبر اکو حریفال جنرل سیکرٹری نصیب حریفال سابق صدر عبد الوہاب شیرانی حسن حریفال و دیگر نے مخلص نظریاتی بہادر ٹائیگرز کو مبارکباد پیش کرتے اس عزم کا اظہار کیا کہا کہ ہم کسی دباو یا دھونس دھمکی میں ہرگز آنے والے نہیں اور نہ ہی اپنے قائد عمران خان کی طرح کسی کے سامنے جھکیں گے ہم پہلے سے ذیادہ پر عزم اور طوفان کا سامنا اور بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار کھڑے ہیں اور آخری دم تک بلند حوصلوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے تقریب کا اختتام مرشد عمران خان سے اظہار یکجتی کے لیے پاکستان ذندہ باد عمران خان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں ہوا
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات