مہاراشٹر : 16 مساجد کو منہدم کرنے کا نوٹس ،مسلمان سراپااحتجاج

اتوار 27 اپریل 2025 22:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پمپری چنچواڑ میں میونسپل حکام نے کدلوڑی کے علاقے میں 16 مساجد کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے جس پر مسلمان سخت سراپا احتجاج ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مساجد بغیر اجازت تعمیر کی گئی ہیں اور انہیں 15 دنوں کے اندر منہدم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن کے نوٹس پر مسلمان شدیداحتجاج کر رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ان میں سے بہت سی مساجد 1995 سے پہلے تعمیر کی گئی تھیں جب یہ علاقہ میونسپل کارپوریشن کے نہیں بلکہ گرام پنچایت کے زیر انتظام تھا۔میونسپل حکام نے کہا ہے کہ مسماری کے اخراجات مسجد کمیٹیوں سے وصول کیے جائیں گے اور خبردار کیا ہے کہ تعمیل میں ناکامی کے نتیجے میں 5,000 روپے جرمانہ اور ممکنہ مجرمانہ دفعات لگائی جائیں گی۔