Live Updates

بھارت، گاڑی کنویں میں گرنے سے 12 افراد ہلاک

پیر 28 اپریل 2025 09:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) بھارت میں گاڑی کنویں میں گرنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق پولیس اہلکار نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مدھیہ پردیش کے مندسور علاقے میں گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے باعث کنویں میں جا گری جس کے نتیجے میں12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گاڑی میں سوار افراد ایک مندر کی طرف جارہے تھے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والے افراد کے لواحقین کے لیے 200,000 روپے فی کس مالی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ ■

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات