
حج کے لئے سرکاری اجازت نامے کا حصول لازم ہے، سعودی علما کونسل کے فتوے کی دوبارہ اشاعت
پیر 28 اپریل 2025 10:30
(جاری ہے)
حج اجازت نامہ حاصل کرنے کی ذمہ داری حاجیوں کو منظم کرنے کی نیت سے لازمی کی گئی ہے جس سے حج کے عظیم الشان اجتماع کے موقعے پر عازمین میں اطمینان ،سکون اور ان کی حفاظت کی جا سکے تاکہ وہ پرسکون ماحول میں مناسک حج ادا کر سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ حج کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنے کا عزم اسلامی قانون کے مطلوبہ مفاد کے عین مطابق ہے۔ حج کے انعقاد سے متعلق سرکاری ایجنسیاں حج سیزن کے لئےاس کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ایک منصوبہ تیار کرتی ہیں۔ اس منصوبے میں حجاج کرام کی سکیورٹی، صحت، رہائش اور خوراک کی فراہمی کو منظم کیا جاتا ہے۔ یہ سہولیات ان کے مجاز نمبروں سے فراہم کرنے میں سہولت ہوتی ہے۔ اس طرح عازمین حج کی تعداد جتنی زیادہ کیوں نہ ہو ان میں کوئی بد نظمی نہیں ہوگی اور انہیں فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران معیاری خدمات سےمستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اجازت نامہ حاصل کرنے کا عہد کرنا حق میں حاکم کی اطاعت ہے۔ علما کونسل نے وضاحت کی کہ اجازت نامے کے بغیر حج کرنے سے نہ صرف خود حاجی کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس سے دوسرے عازمین کو بھی نقصان ہوتا ہے جنہوں نے ضوابط کی پابندی کی ہے۔ شریعت میں یہ بات ثابت ہے کہ ضرر جس کا پھیلاؤ ہو وہ معمولی نقصان سے بڑا گناہ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
ناکہ بندی کے باوجود ایران کی ریکارڈ 70بلین ڈالر تیل کی سالانہ سیل
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.