Live Updates

پاک بھارت کشیدگی، کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی رہی

یہ راہداری 70 سالوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے‘ موجودہ حالات میں بھی کھلی رہنی چاہیے،‘یاتری

پیر 28 اپریل 2025 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال کے باوجود کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی رہی۔

(جاری ہے)

دربار انتظامیہ کے مطابق ہفتہ کو بھی یاتری کرتارپور راہداری کے ذریعے دربار پہنچتے رہے، جہاں وہ عبادات، مذہبی رسومات اور گورو دوارہ کے درشن میں مصروف رہے۔یاتریوں کا کہنا ہے کہ یہ راہداری ان کی 70 سالوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی راہداری کھلی رہنی چاہیے، یہاں کے انتظامات اور صفائی بہترین ہے۔یاد رہے کہ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ سہ پہر تک جاری رہے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات