
ٹی سی ایل کی جانب سے بھوربن میں 2025'' Vision ''کے عنوان سے شاندار ٹیکنالوجی ایونٹ کا انعقاد
پیر 28 اپریل 2025 13:18

(جاری ہے)
تقریب کا مرکزِ نگاہ ٹی سی ایل کا جدید QD Mini LED TV C7Kرہاجو برانڈ کا سب سے پریمیئم ماڈل ہے۔
یہ ٹی وی شفاف رنگوں، انتہائی روشن ویژولز اورہر طرح کی روشنی میں بے مثال پکچر کوالٹی فراہم کرتا ہے۔ C7Kمیں جدید QD-Mini LEDٹیکنالوجی کو دنیا کے مایہ ناز آڈیو برانڈ Bang & Olufsen کے ساتھ بنا یاگیا ہے جو صارفین کو سنیما جیسا ہوم انٹرٹینمنٹ تجربہ فراہم کرتا ہے۔اس ماڈل میں vibrant QLED CryStGlow visualsڈسپلے، 2,048 لوکل ڈمنگ زونز، HDR 3000نٹس برائٹنس، AiPQ Pro پروسیسر اور 144Hz ریفریش ریٹ جیسی جدید خصوصیات شامل ہیں۔ C7K صارفین کے لیے 75 سے 98 انچ تک کے سائزز میں دستیاب ہے۔ C6K QD Mini LED TVسیریز کا ایک اور قابلِ فخر ماڈل ہے،جو اعلیٰ معیار کی QLED ٹیکنالوجی کے ساتھ بنایا گیا ہے تاکہ پکچر کوالٹی، رنگوں کی بہتری اور اسمارٹ فیچرز میں ایک نیا معیار قائم کیا جا سکے۔یہ ماڈل Google TV اور AiPQ Pro پروسیسر کے ذریعے ریئل ٹائم ویژول آپٹیمائزیشن فراہم کرتا ہے جس سے دیکھنے کا ہر لمحہ دلکش ہوجاتاہے، جبکہ اس کاMatte HVA پینل چمک کو کم کرتے ہوئے ہر زاویے سے صاف اور واضح تصویر پیش کرتا ہے اور اس کے Onkyo 2.1 چینل اسپیکرز سنیما جیسی آڈیو کو یقینی بناتے ہیں۔144Hzریفریش ریٹ کے ساتھ یہ ماڈل گیمنگ کے شوقین صارفین کے لیے بھی ایک زبردست انتخاب ہے۔ٹی سی ایل C6K مختلف صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 55 انچ سے 98 انچ تک کے سائزز میں دستیاب ہے۔ ٹی سی ایل نے ایئر کنڈیشننگ ٹیکنالوجی میں FreshIN 3.0 کی صورت میں ایک نیا انقلاب برپا کیا ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سسٹم ہے جو باہر کی تازہ ہوا کو فلٹر کر کے اندر لاتا ہے، تاکہ گھریلو ہوا کو مزیدصاف اور صحت بخش بنایا جا سکے۔یہ نئی اے سی ٹیکنالوجی صرف کولنگ نہیں بلکہ فلٹریشن، نمی کوکنٹرول کرنے،نا پسندیدہ ہوا کو کم کرنے اور 16dB آپریشن کے ساتھ مکمل آرام دہ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرتی ہے۔ ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹی سی ایل مشرقِ وسطیٰ و افریقہ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ماجد خان نیازی نے کہاکہ''ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنی QD Mini LED ٹیکنالوجی کو ایک وسیع صارفین تک متعارف کرا رہے ہیں۔ ٹی سی ایل نے گزشتہ دہائی میں ڈسپلے ٹیکنالوجی پر 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جس کے نتیجے میں ہم عالمی سطح پر انوویشن کے لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں۔'' اس شاندار لانچ اس بات کو ثابت کیا ہے کہ ٹی سی ایل کا QD Mini LED پر فوکس نہ صرف ہوم انٹرٹینمنٹ بلکہ اسپورٹس ویونگ اور گیمنگ میں بھی بے مثال تجربہ فراہم کرتا ہے۔ٹی سی ایل کی نئی QD Mini LED ٹی وی رینج اب پاکستان بھر میں ٹی سی ایل فلیگ شپ اسٹورز اور مجاز ڈیلرز پر دستیاب ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
-
گندم کی قیمت 4 ہزار مقرر کرنے سے 15کروڑ عوام کے لئے روٹی اور آٹا مہنگا ہوجائےگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.