فلسطینیوں کی حمایت کے عزم پر قائم ہیں ، اردن

پیر 28 اپریل 2025 15:46

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) اردن نے کہا ہے کہ مملکت آج بھی فلسطینیوں کی حمایت کے عزم پرقائم ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق اردن کے وزیر مواصلات محمد مومنی و حکومتی ترجمان نے فلسطین میں پہلے شہید ہونے والے اردنی قائد المفلح عبیدات کے یوم شہادت پر جاری بیان میں اپنے عوام کو یقین دلاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اردن فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا اور مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے حق دفاع کے ساتھ کھڑا ہے۔

حکومتی ترجمان نے کہاکہ اردن آج بھی فلسطینیوں کی ریاست کی آزادی کا حامی ہے۔ ایسی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو گا،تاہم اردن کے داخلی استحکام کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے ، قوم کو عرب فوج اور سکیورٹی اداروں کے پیچھے متحد رہنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلسطین کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے رہنما الفلح عبیدات شہید کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اردنی لوگوں کا فلسطین کے لئے عزم بہت گہرا اور دیرینہ ہے۔

اس حمایت کی جڑیں ہمارے دین میں ہیں ہماری اخلاقی اقدار اور انسانیت کے لئے ذمہ داریوں کے بدولت ہے۔ ہم سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست خود اردن کے حق میں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ولی عہد شہزادہ حسین خطے میں کشیدگی اور افراتفری کے باوجود فلسطینی کاز کےچیمپئن کا کردار ادا کر رہےہیں۔

متعلقہ عنوان :