ہمارے بحری جہازوں کو نہرسویز اور پاناما کینال سے مفت گزرنے کی اجازت ہونی چاہیے، امریکا

پیر 28 اپریل 2025 15:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)امریکا نے کہا ہے کہ ا س کے فوجی اور کمرشل جہازوں کو نہر سویز اور پاناما کینال سے آزادانہ اور مفت میں گزرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہی۔انہوں نے لکھاکہ امریکی بحری جہازوں کو فوجی اور تجارتی دونوں طرح سے پاناما اور سویز کینال سے گزرنے کی اجازت ہونی چاہیے، یہ نہریں ریاستہائے متحدہ امریکا کے بغیر موجود نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو سے اس معاملے کو فوری طور پر اٹھانے کو کہا ہے۔