Live Updates

پاکستان آج ایک نڈر اور دلیر قیادت کے زیر سایہ ہے،سردار عامر الطاف خان

وزیر اعظم شہباز شریف کی حکمت عملی اور جرأت نے پاکستان کے دوست ممالک کو مزید قریب کیا ہے،وزیر حکومت

پیر 28 اپریل 2025 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) وزیر حکومت ٹیوٹا اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ پاکستان آج ایک نڈر اور دلیر قیادت کے زیر سایہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت اور حکومت پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت دنیا میں بھارت کو بدترین شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر بین الاقوامی محاذ پر اپنی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں سے ثابت کر دیا ہے کہ سچ اور اصولوں کی بنیاد پر کھڑی قومیں کبھی تنہا نہیں ہوتیں وزیر اعظم شہباز شریف کی حکمت عملی اور جرأت نے پاکستان کے دوست ممالک کو مزید قریب کیا ہے اور آج دنیا پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہے جبکہ بھارت کی چالاکیاں بے نقاب ہو رہی ہیںسردار عامر الطاف خان نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے پوری قوم کی آواز بن کر جرات، عزت اور وقار کا علم بلند کیا ہے ہر پاکستانی اور کشمیری ایک جان ہو کر اپنے وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی فالس فلیگ آپریشن دہرایا یا پاکستان کے آبی وسائل پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اس کی سانسیں روک دی جائیں گی پانی روکنے کی بات کرنا بھارت کی بھول ہی؛ پاکستانی قوم تحفظ کرنا جانتی ہے اور اس کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی مکارانہ سازشیں جھوٹ اور مسلمانوں کے خلاف ظلم اب دنیا سے چھپے نہیں رہے بھارت میں نہ مسلمان محفوظ ہیں، نہ دلت، نہ سکھ اور نہ ہی دیگر اقلیتیں بھارت کا چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

سردار عامر الطاف نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی انتہاپسندانہ سوچ، فالس فلیگ آپریشنز، اور اقلیت دشمن پالیسیاں خود بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا پیش خیمہ بن رہی ہیں وہ اپنے شہریوں کو حقوق نہیں دے سکا۔سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا آج شہباز شریف اسی جذبے اور وژن کے ساتھ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں پاکستان کی معیشت، خارجہ پالیسی اور داخلی استحکام بہتر ہو رہے ہیں، اور یہ سب حکومت کی سنجیدہ محنت اور اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب سفارتی حکمت عملی سے دنیا کے اہم ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں، جبکہ بھارت سفارتی محاذ پر اکیلا اور رسوا ہو رہا ہے بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈہ اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی پالیسیز دنیا کی نظروں سے اوجھل نہیں رہ سکیںکشمیر کے حوالے سے بھی عالمی رائے عامہ پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہی ہے سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ ہر پاکستانی اور کشمیری اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تیار ہے ہم اللہ پر کامل ایمان رکھتے ہیں کہ اللہ ہماری مدد فرمائے گا ہم اپنی سرزمین کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے اور دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستانی اور کشمیری ایک زندہ قومیں ہیں، اور زندہ قومیں اپنے وطن کی حرمت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتیںہم اپنے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات