
بھارت کسی بھول میں نہ رہے اس بار ٹی فینٹاسٹک نہیں مار بھی فینٹاسٹک پڑے گی،عطاء اللہ تارڑ
ہمیں آزمانے کی کوشش کی تو بھرپور جواب ملے گا، بھارت کو ماضی میں بھی دھول چٹائی تھی، ہماری مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنا بھر پور جانتی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات کی گفتگو
فیصل علوی
پیر 28 اپریل 2025
14:40

(جاری ہے)
بھارت کو پیغام دیتے ہیںیہاں بہت اتحاد ہے۔
ہم بھارت کو بھرپور جواب دیں گے اور مل کردیں گے۔ ہماری میم گیم بھی بہت اوپر ہے۔ پاکستانیوں نے میم گیم میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔میں سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ گفتگو کے دوران وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہم سب متحد ہیں۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کےلئے کھڑے ہیں۔ پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے پر بھی غور کریں گے۔بھارت کو ماضی میں بھی دھول چٹائی تھی۔ بھارت کسی بھول میں نہ رہے۔ ہمیں آزمانے کی کوشش کی تو بھرپور جواب ملے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلگام ایل او سی سے 2 سو کلو میٹر دور ہے۔ بھارتی پروپیگنڈے کا بھر پور جواب دیں گے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف ایک ڈھال ہیں۔ ہم بیانیے کی جنگ تو جیت رہے ہیں لیکن اگر ان کا کوئی اور موڈ ہوا تو بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ہم نے بھارتی ایئرلائنز کےلئے ایئر اسپیس بند کردی ہے جس سے بھارتی ایئرلائن کے ٹکٹ کی کاسٹ بڑھ گئی۔ہمارے اس فیصلے سے بھارت کی معیشت پر کاری ضرب لگ رہی ہے۔ بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔بھارت کو سمجھ آگیا کہ انہوں نے جو پروپیگنڈہ کیا اس کا جواب مل رہا ہے ان کو اب شرمندگی ہوگی۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
-
گندم کی قیمت 4 ہزار مقرر کرنے سے 15کروڑ عوام کے لئے روٹی اور آٹا مہنگا ہوجائےگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.