چار رکنی مویشی چور گروہ گرفتار، 10 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

پیر 28 اپریل 2025 16:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کے دوران چار رکنی مویشی چور گروہ کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرمویشی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر شعیب سکندر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مویشی چوری میں ملوث چار ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او صدر شعیب سکندر کے مطابق گرفتارملزمان میں محمد رمضان ، ہارون، فیصل اور ذیشان شامل ہیں، چاروں ملزمان مختلف اوقات میں تھانہ صدر کی حدود میں مویشی چوری کی وارداتیں کرتے تھے اور لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔ اس ایچ او شعیب سکندر کے مطابق چونکہ وارداتوں میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر اور اُنکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتارکرکے اُنکے قبضہ سے چوری شدہ مال مویشی جن کی کل مالیت 10 لاکھ روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیئے ہیں۔ چاروں مویشی چور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :