سرکاری تعلیمی اداروں میں ہر ممکن تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،سی ای او ایجوکیشن

پیر 28 اپریل 2025 16:18

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) بھکرگورنمنٹ گرلز ماڈل ایلمنٹری سکول گسورا میں تقریب طلبہ میں کتابیں ، یونیفارم اور جوتے مفت تقسیم کئے گئے۔ سی ای او ایجوکیشن شبیر احمد صابر اور ڈی ای او زنانہ نگہت جمیل موجود تھیں ۔ گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلمنٹری سکول گسورا میں ایک پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن شبیر احمد صابری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ، اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے خواب سرکاری سکول معیاری سکول کو عملی جانہ پہننانے کے لیئے ہر سطح ہر کوشش جاری ہے۔

اس حوالے سے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہر ممکن تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس کی بدولت سرکاری تعلیمی ادارے بہتر سے بہترین کا سفر طے کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او بھکر فریحہ امیر ، اے ای او سعدیہ قیوم، فوکل پرسنل میڈیا ڈی ای او وومن ونگ سیدہ عامرہ بتول ، ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ماڈل ایلمنٹری سکول گسورا نائلہ عزیز سمیت محکمہ تعلیم کے آفیسران سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ڈی ای او زنانہ نگہت جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کے آج دور دراز علاقوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کے امتحانی نتائج اور تعلیمی معیار اپنی مثال آپ ہے کیونکہ حکومتی سطح پر اس وقت جو توجہ شعبہ تعلیم کو حاصل ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی مہنگائی کے دور میں سرکاری تعلیمی ادارے نا صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں بلکہ زیر تعلیم طلبہ کو نصابی کتب اور مکمل یونیفارم بھی مفت فراہم کیئے جارہے ہیں۔

ڈی ای او نگہت جمیل نے ہیڈمسٹریس نائلہ عزیز کی کارکردگی کو سراہا ۔بعد ازاں طلبہ میں نصابی کتب یونیفارم اور جوتے تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پر نمبر دار گسورا نے سکول کو پنکھے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا جس پر سی ای او ایجوکیشن نے اُن کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیئے سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ تقریب کے آخر میں ہیڈ مسٹریس نائلہ عزیز کی طرف سے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں ۔ ۔\378