Live Updates

محمد عامر بابر اعظم کے لیے ’ڈرائونا خواب‘ ثابت ہونے لگے

رواں پی ایس ایل سیزن میں پشاور زلمی کے کپتان دوسری مرتبہ لیفٹ آرم پیسر کا شکار بنے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 اپریل 2025 15:27

محمد عامر بابر اعظم کے لیے ’ڈرائونا خواب‘ ثابت ہونے لگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اپریل 2025ء ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باولر محمد عامر ڈرائونا خواب بن گئے۔
پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم رواں سیزن میں دوسری مرتبہ محمد عامر کا شکار بنے جب پیسر نے انہیں ایک ان سوئنگ بال پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔ 
اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم بائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر کے خلاف صفر کی خفت سے دوچار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

 
 بابر اعظم اب تک پی ایس ایل میں محمد عامر کیخلاف 6 اننگز میں 25 گیندوں پر محض 80 کے سٹرائیک ریٹ سے 20 رنز سکور کرسکے ہیں جب کہ پیسر نے انہیں 3 مرتبہ آئوٹ کیا ہے، ان کی اوسط محض 6.67 ہے۔ 
عامر کیخلاف 6.67 کی اوسط بابر کی ان تمام گیند بازوں کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے کم ہے جن کے خلاف اس نے کم از کم 2 اوورز کی بیٹنگ کی۔
بابر اعظم نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اب تک 7 اننگز میں عامر کا سامنا کیا ہے جہاں انہوں نے 32 گیندوں پر 90.62 کے سٹرائیک ریٹ سے 29 رنز سکور کیے ہیں جب کہ پیسر نے 9.67 کی اوسط سے 3 مرتبہ ان کی وکٹ حاصل کررکھی ہے۔                                                                                             
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات