سبی ،عوام کو ریلیف، روٹی کے نئےنرخ مقرر

پیر 28 اپریل 2025 17:13

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سبی سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت نان بائیوں ،آٹا ڈیلرز،آفیسران کا اجلاس آج منعقد ہوا، جس میں گندم/آٹے کے نرخ میں کمی کے باعث روٹی کے نئے نرخ مقرر کئے گئے، جس کے مطابق نان روٹی پیڑہ وزن 200 گرام 30 روپے سے کم کرکے 20 روپے اور پیتر /چپاتی روٹی /150گرام 20 روپے سے کم کرکے 15 روپے مقرر کر دیئے گئے ،پیڑے کا وزن بالترتیب200 گرام 20 روپے اور 150 گرام 15 روپے میں فروخت ہوگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اوزان پیمائش ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ،لیبر آفیسر سبی ،فوڈ آفیسر محکمہ خوراک سبی بھی موجود تھے۔روٹی کے ریٹ آج سے نافذ العمل ہونگے۔\378

متعلقہ عنوان :