Live Updates

مویشی منڈی کو بے مثال سہولتوں کے ساتھ آرگنائز کیا جائے، کمشنر کراچی سید حسن نقوی

پیر 28 اپریل 2025 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی میں تمام سول اور فوجی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید الاضحی کے لئے قائم کی جانے والی مویشی منڈی کو بے مثال اور خوبصورت انداز میں لگائیں اور منڈی کی ضرور بات کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کریں یہ ہدایت انہوں نے آج ایک اعلی سطحی اجلاس سے جس میں اعلی سول فوجی افسران کے علاوہ کے ایم سی ، ایس ایس ڈبلیو ایم بی، کنٹونمنٹ بورڈز، کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز ،ایڈیشنل کمشنر کراچی اور دیگر ادارے شامل تھے خطاب کرتے ہوئے دیں کمشنر کراچی نے کہا کہ ہم قربانی کا ایک دینی فریضہ ادا کرنے جارہے ہیں اور اس مذہبی فریضیکو ادا کرنے کے لئے ہمیں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا میں یہ بات واضع کر دوں کہ اس نیک کام میں کسی قسم کی کوتاہی کو میں بالکل برداشت نہیں کر ونگا انہوں نے کہا کہ اگر کسی قسم کے ناجائزٹیکس یا کوئی اور شکایت موصول ہوئی تو ہر قسم کی قانونی کا رروائی کی جائے گی انہوں نے کے ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ صرف ایک منڈی لگائے اس میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے۔

(جاری ہے)

شہر میں جگہ جگہ منڈی کے قیام کے خلاف کارروائی کی جائے، انھوں نے ڈپٹی کمشنر ملیر کوہدایت کی 3 دن میں ایک جامع رپورٹ دیں جس میں ہر قسم کی تجاویز اور معلومات ہوں ارسال کریں، اس موقع پر ایڈ نیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی رینج جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ مویشی منڈی میں ہر قسم کی امن وامان کی سہولت کراچی پولیس فراہم کر ے گی اور پولیس کی بھر پور کوشش ہوگی کہ ایک اچھے اور پر تحفظ ماحول میں بیوپاری اور خریدار مویشی منڈی میں خریداری کر یں اس موقع پر کور ہیڈ کواٹرز ، پاکستان رینجرز اور ایس ایس ایم ڈبلیو ایم بی کی جانب سے متعددتجاویز دی گئیں جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز نے بھی تجاویز سے آگاہی دی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات