Live Updates

اب تو میں پارٹی سے نکالا جا چکا ہوں میرے بیانات کو متنازع نہ کہیں، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ پارٹی میں انتشار ہے، تحریک انصاف میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں، رکن قومی اسمبلی کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 اپریل 2025 17:15

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل 2025)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اب تو میں پارٹی سے نکالا جا چکا ہوں میرے بیانات کو متنازع نہ کہیں،پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ پارٹی میں انتشار ہے، تحریک انصاف میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت میں اختلافات پیدا کرنے کےلئے مائنز اینڈ منرلز بل کو متنازع بنایا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈا پورپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ صوبہ مرکز کو اپنا حق دے۔ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی پارٹی کو ضرورت پڑی یا بانی پی ٹی آئی نے بلایا تو جاوں گا۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی دیر ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے تھے۔

پی ٹی آئی میں یہ کلچر بن چکا ہے کہ کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اپنے سوشل میڈیا سے اب فیصلہ کن طور پر دو دو ہاتھ کرنا ہوں گے۔چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا تھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

پارٹی میں غلط تصویر پیش کی جاتی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سٹیبلشمنٹ سے مذکرات کے حامی نہیں تھے۔سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو ساتھ بٹھا کر ان کی تضحیک کی۔ کبھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا کہ بہنیں نہیں جائیں گی تو ملاقات کا بائیکاٹ ہو گا۔ پہلے بہنیں نہیں گئیں تو سلمان اکرم راجا خود بھی ملاقات کیلئے چلے گئے تھے۔یاد رہے کہ قبل ازیں بھی ایم این اے شیر افضل مروت کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں 3پریشر گروپس ہیں جن میں اہم کردار پارٹی کے سوشل میڈیا کا تھا۔

پی ٹی آئی میں اختلافات اور انتشار پیدا کرنے میں اس میڈیا کا بہت بڑا کردار تھا۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ پارٹی کا سوشل میڈیاخصوصاً یوٹیوبرز ڈالرز بنانے کیلئے پی ٹی آئی کیلئے جو بیانیہ بناتے ہیں اس کی قیمت پاکستان میں پی ٹی آئی اور عمران خان کو چکانا پڑتی تھی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات