بھارت کی ہٹ دھرمی اور کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرینگے، عبدالغنی شیرانی

پیر 28 اپریل 2025 18:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ضلعی انتظامیہ ژوب اور پاکستان امن موومنٹ کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم کی قیادت میں ضلع دفتر سے نکالی گئی ریلی میں پاکستان امن موومنٹ اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت اور آبی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

یادگار شہدا چوک پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان امن موومنٹ کے صدر عبدالغنی شیرانی نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرینگے، بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے، اگر بھارت نے رویہ نہ بدلا تو سخت جواب دینےسے گریز نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام کے واقعے میں خود ملوث ہے اور الزام پاکستان پر لگا دیا جو ناقابل برداشت عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا دفاع جانتا ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی۔