ملیر دارلشفاء کالج آف نرسنگ اور سولر پینل کی تنصیب کی افتتاحی تقریب ،ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا

پیر 28 اپریل 2025 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)ملیر کے علاقے ناد علی اسکوائر میں دارلشفاء امام خمینی جنرل اسپتال میں 60میگا والٹ کے سولر پینل کی تنصیب اور اسپتال میں دارالشفاء کالج آف نرسنگ کا افتتاح ایرانی قونصل حسن نوریان نے ربن کاٹ کر کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسئول امام خمینی ٹرسٹ حجت اسلام والمسلمین سید سراج الدین موسوی ٹر سٹی شہنشاہ جعفری ایڈوکیٹ مولانا امین شہیدی جعفریہ الائنس کے شبر رضا د ارالشفاء امام خمینی جنرل اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر ندیم نقوی نرسنگ کالج کے سی ای او سید یاسر رضا ترمذی ناظم محفل سید ابرار حسن ضلع ملیر کے ڈی ایچ او ڈاکٹر امداد علی چنہ یونائیٹڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین سید نیئر رضا کاظمی نشاط نقوی یو سی تین کے چیئرمین عاصم حیدر مہتاب حسین پروفیسر عمران رضا عارف رضا دادو شمس مرتضی سید معراج رضوی سیکریٹری سپاس قیصر عباس قیصر اختر رضا عدیل الطاف حسین یاور شاہ علامہ قمبر علی نقوی علامہ کوثر عباس معروف منقبت خواں شاد مان رضامعروف ناظم علامہ عباس قمی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ جس آپ لوگ اس ادارے کو چلا رہے ہیں اور عوامی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں میں آپ کے جذبے کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں میں اس موقع پر آپ کو یقین دہانی کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں ہماری جانب سے آپ کو ہر ممکن تعاون ملے گا تقریب کے اختتام پر امام خمینی جنرل اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر ندیم نقوی نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔