چاغی سے دس روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کے بیٹے قدرت اللہ آلوزئی بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے

پیر 28 اپریل 2025 21:03

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) چاغی سے دس روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کے بیٹے قدرت اللہ آلوزئی بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق قدرت اللہ آلوزئی کو گزشتہ رات لیویز نے بازیاب کر کے بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔ قدرت اللہ آلوزئی کو دس روز قبل چاغی میں نامعلوم مسلح افراد نے تاوان کی غرض سے اغوا کر لیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم بلوچ نے مغوی قدرت اللہ ولد بسم اللہ آلوزئی کی بازیابی کے لیے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک خفیہ آپریشن میں آئی بی کی مدد سے قدرت اللہ کو بازیاب کر کے ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ انتظامیہ اغوا کاروں کے تعاقب میں ہے تاکہ جلد از جلد انہیں گرفتار کیا جا سکے۔ادھر قدرت اللہ کے والد بسم اللہ آلوزئی اپنے بیٹے کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم بلوچ سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع انتظامیہ اول روز سے ہمارے بچے کی بازیابی کے لیے دن رات کوشش کر رہی تھی۔ ہمارے لڑکے کی بحفاظت بازیابی پر ہم ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم بلوچ اور ان کی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :