فیصل آباد،موڑ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا

پیر 28 اپریل 2025 22:06

فیصل آباد،موڑ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ بائی پاس موڑ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق 34ج ب کا رہائشی22سالہ بلال ولد بشیر احمد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ جب وہ نڑ والا روڈ بائی پاس کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار مزدا ٹرک سے ٹکرا کر زخمی ہو کر گر پڑا۔ موقع پر موجود افراد نے مضروب کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہا ر گیا۔