بجلی بندرہنے کی اطلاع

پیر 28 اپریل 2025 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوںکی شفٹنگ اور کھمبوںکی تنصیب کے کام کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں29اپریل کو(بروزمنگل) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kv جائنٹ روڈ،خیر بخش مری ،اولڈسیٹلائٹ ٹاون،سریاب ون،سریاب ٹو، اولڈلیاقت بازار، منی مارکیٹ، اولڈاورنیوجان محمدروڈ فیڈرز صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی ،اسی طرح گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر مرمتی کام کے سلسلے میں 29اپریل کے روز قلعہ عبداللہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ 66Kvسورینج گرڈاسٹیشن سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔

اسکے علاوہ 30اپریل کوشیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، ریگی، داریم، چشمہ، عمر، واسا، دوستین فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی کی ہے۔