Live Updates

جموں میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے کشمیری طالب علم کا قتل

پیر 28 اپریل 2025 23:10

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے دوسرے سال کے کشمیری طالب علم 22سالہ فلک سید خان کو قتل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مینڈھرسے تعلق رکھنے والے ایم بی بی ایس سیکنڈ ایئر کے طالب علم فلک سید خان کوگورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے بوائز ہاسٹل میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ملزمان نے لاش کو ہاسٹل میں ان کے کمرے کے اندر لٹکا دیاتھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کا نوٹس لے لیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات