
میرپور پولیس نے عالمی ڈرگ سمگلرز نیٹ ورک ٹریس کر کے مرکزی ملزم سمیت 10افرادکو گرفتارکر لیا
پیر 28 اپریل 2025 23:14
(جاری ہے)
ارشد بلو کے خلاف 2013میں برطانیہ میں ہیروئین سمگلنگ پر مقدمہ درج ہوا جس میں اس کا ساتھی قیصر بھی شامل تھا جسے بعد میں برطانوی عدالت نی7 سال سزا سنائی۔
گرفتاری کے چند ماہ بعد ارشد بلو برطانیہ میں ضمانت پر رہا ہوا اور پھر وہاں سے فرار ہو کر پا کستان آ گیا۔ 2015میں ارشد بلو نے منشیات سمگلنگ کیلئے نیٹ ورک تشکیل دیا جس میں راجہ فیصل، عظیم، ندیم، حسن رووف اور دیگر افراد نے ہیروئین برطانیہ سمگل کرنا شروع کی۔ یہ ملزمان ہیروئین بذریعہ کوریئر برطانیہ سمگل کرنے پر میرپور میں گرفتار رہے اور ان پرمیرپور کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ایس ایس پی میرپورخاور علی شوکت نے بتا یا کہ میرپور پولیس نے ستمبر 2024میں اس نیٹ ورک پر کام شروع کیا اور اس نیٹ ورک کے سرغنہ ارشد بلو کے قریبی ساتھیوں پر خفیہ نگرانی شروع کی۔ نومبر2024میں انٹری پوائنٹ دھانگلی ڈڈیال پر ملزمان جنید اور وقار سے چیکنگ کے دوران ہیروئین برآمد ہوئی۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ارشد بلو کے بین الاقوامی ڈرگ نیٹ ورک کا حصہ ہیں اوریہ ہیروئین ارشد بلو اوراس کے ساتھی احتشام راجہ ساکن برٹلہ چڑھوئی برطانیہ سمگل کرتے ہیں۔ ملزمان نے بتایا کہ اس سے قبل ارشد بلو اور اظہر عباس کی ہدایت پر متعدد بار ہیروئین کے پی کے اور راولپنڈی اسلام آباد سے سمگل کی اور مختلف جگہوں پرڈیلور کی۔جس کے بعد منظم نیٹ ورک کی نگرانی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں کے ساتھ ملکر ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ اسی دوران اپریل 2025میں تھانہ پولیس ڈڈیال نے ملزم عمار ساکن سرساوہ کوٹلی کے قبضے سے ہیروئین برآمد کی جس نے انکشاف کیا کہ یہ ہیروئین ارشد بلو اور احتشام کی ہے جو اس نے اسلام آباد ڈیلور کرنی تھی۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایاکہ اس سے قبل بھی وہ احتشام کے ہمراہ اسلام آباد DHLآفس، میرپور اور دیگر مقامات پر ہیروئین ڈیلو ر اور پارسل کرتا رہا ہے۔ پولیس نے راجہ ارشد بلو اور احتشام کی گرفتاری کیلئے آزادکشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں ملزمان کے قائم ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ اس بین الاقوامی ڈرگ نیٹ کے مرکزی ملزم ارشد بلو کو میرپورسے گرفتار کیا گیا۔ ملزم ارشد بلو نے دوران تفتیش بین الاقوامی ڈرگ نیٹ میں ملوث برطانیہ، کے پی کے، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا انکشاف کیاہے۔ ملزم ارشد بلو نے بتایا کہ وہ 2019سے احتشام راجہ کے ساتھ کام کر رہا ہے اور منشیات برطانیہ سمگل کررہے ہیں ا ور 2024سے اظہر، وقار اور جنید کے ذریعے ہیروئین کے پی کے اور دیگر علاقوں سے منگوا کر برطانیہ سمگل کررہا ہے۔ ڈرگ نیٹ ورک میں خان وحید اور توقیر بھی شامل ہیں جن سے مختلف اوقات میں کروڑوں روپے پاکستانی کرنسی وصول کیں۔ ملزم ارشد بلو کے بنک ریکارڈ کی پڑتال سے معلوم ہوا کہ ایک نجی بنک اکاونٹ میں 6کروڑ سے زائد رقم جمع کروائی گئی۔ تفتیشی ٹیم نے 100سے زائد مشکوک بینک ٹرازیکشنز کے ریکارڈ کے لیے متعلقہ بنک سے رابطہ کرلیا ہے۔ ملزم ارشد بلو کی نشاندہی پر پولیس نے ڈرگ نیٹ ورک کے اہم رکن خان وحید کے ملکیتی نیلم کرنسی پر کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی جبکہ گھر پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم توقیر سے ڈرگ منی25لاکھ روپے اور دیگر ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔ ملزم توقیر کے قبضے سے اسلحہ رائفل 222بور، رپیٹر پمپ ایکشن 12بور،2عدد 44بور رائفلز، 8mmرائفل، 3عدد 30بور پستول، 22بور پستول، 9mmپستول، 30بور موذر،خنجر، 16میگزینز اور گولیاں، 10موبائل فونز، لیپ ٹیپ، ٹیب اور دیگر سامان اور اہم دستاویزات برآمد کی گئی۔اس کے علاوہ 77سے زائد کھاتہ رجسٹر اور ملزمان کے زیر استعمال 5گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔ کیش ریکارڈ کھاتوں کی پڑتال جاری ہے۔ ضبط شدہ ایک کیش رجسٹر سے معلوم ہوا کہ نیلم کرنسی کے مالک ملزم خان وحید اور ملزم توقیر نے مرکزی ملزم ارشد بلو کو کیش ادائیگیاں کیں جن کا اندراج موجود ہے،ایک رجسٹر پر موجود ریکارڈ کے مطابق ملزم ارشد بلو کو 50لاکھ50ہزار، 25لاکھ، 21لاکھ 30ہزار، 7لاکھ 90ہزار، 5لاکھ پاکستانی روپے کی مختلف اوقات میں ادائیگی کی گئی جبکہ دیگر 77سے زائد کیش ریکارڈ رجسٹرز کی پڑتال جاری ہے۔ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ یہ نیٹ ورک برطانیہ، پاکستان اور آزادکشمیر کے علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ کیس ہائی پروفائل کیس ہے اور اس حوالے سے برطانیہ اور انٹر پول سے رابطے میں ہیں۔پولیس اورحساس ادارے ملکر کام کر رہے ہیں اور دیگر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں کام کر رہیں ہیں۔ اس کیس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ میرپور پولیس حکومت آزادکشمیر اور آئی جی آزادکشمیر کے وژن ڈرگ فری اسٹیٹ پر کام کر رہی ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.