بلوچستان بورڈ کا انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول میں رد و بدل، نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

پیر 28 اپریل 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے تحت ہونے والے انٹرمیڈیٹ (ایف ای/ایف ایس سی) کے سالانہ امتحانات 2025 جو صوبے بھر میں 22 اپریل 2025 سے شروع ہونے تھے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دئیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی ہدایت اور طلبہ، والدین اور دیگر متعلقہ فریقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ان امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے نئے شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2 مئی 2025 سے شروع ہوں گے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں، طلبہ اور والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری مکمل رکھیں کسی بھی قسم کی معاونت و معلومات کے لئے چئیرمین آفس سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔