صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

پیر 28 اپریل 2025 23:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ضلع سبی، کچھی، صحبت پور، لہڑی، نصیر آباد، جھل مگسی، تربت، آواران، لسبیلہ، واشک اور خاران چاغی سمیت میدانی اور زیریں علاقوں میں درجہ حرارت دن کی بنسبت زیادہ رہے گا جبکہ مغربی علاقوں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کم درجہ حرارت سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :